سوال (170)

کیا دستانہ اور جراب پر مسح ہو سکتا ہے؟

جواب:

جرابوں پر تو مسح ہوسکتا ہے یہ آثار صحابہ سے ثابت ہے، دستانے پر مسح کی کوئی وجہ اور ثبوت نہیں ہے۔ الا یہ کہ کسی انسان کو چوٹ لگی ہے اس نے پٹی وغیرہ زخم کو بچانے کے لیے باندھ کر رکھی ہو ، تو اس کے اوپر مسح کیا جا سکتا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ