سوال (2609)
کچھ لوگ ڈاکٹر ذاکر نائیک حفظہ اللہ کے لباس پر تنقید کرتے ہیں، اس حوالے سے کچھ فرمائیں
جواب
یقینا لباس کے حوالے سے ڈاکٹر صاحب پر تنقید کی جاتی ہے، لیکن یہ لباس آج عام ہے، کیا اس بیناد پر لوگوں کو رد کیا جائے گا، ایسا نہیں ہے، ڈاکٹر صاحب نے اس کی توجیہات بھی پیش کی ہیں، جوابات دیے ہیں، یہ غیر ضروری بات ہے کہ سب کو چھوڑ کر لباس کے پیچھے بندہ لگ جائے، کیونکہ یہ لباس آج کل متداول ہے، لوگ عمومی طور پر یہ لباس استعمال کرنے لگے ہیں، باقی اسلام میں جو لباس کی شرطیں ہیں، وہ تمام شروط پوری کر رہا ہے، صرف ایک ٹائی کی بحث ہیں، اس میں ان کا موقف یہ ہے کہ یہ صلیب کی علامت نہیں ہے، باقی کچھ علماء کہتے ہیں کہ صلیب کی علامت ہے، اب یہ دیکھنا چاہیے کہ ان کے پاس کیا دلیل ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ