سوال (3644)

نماز کے دوران مسجد میں بچے آپس میں کھیل رہے ہوں تو اس دوران قران نیچے گر جائیں تو کیا نماز کے دوران آدمی قران کو اٹھا کر کہیں اوپر رکھ سکتا ہے یا نماز کو جاری رکھے۔

جواب

نماز کو توڑے بغیر قرآن کریم اٹھا کر رکھ دے اور پھر اپنی جگہ پر آکر کھڑا ہو جائے، اور بہتر ہے کہ جو نمازی زیادہ قریب ہے، وہ اس پر عمل کرے.
هذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ