سوال (2525)

اگر آدمی نماز کی سنتیں ادا کر رہا ہو اور ادھر سے تکبیر ہو رہی ہو اور سنتے پڑھنے والا رکوع میں ہو وہ آدمی نماز مکمل کرے گا یا نماز چھوڑ دے گا؟

جواب

یہ شخص سلام نہیں پھیرے گا، کیونکہ اس کی کوئی دلیل نہیں ملتی ہے، جب تکبیر شروع ہو وہ نماز ختم کردے گا، خواہ وہ نماز کے جس بھی حصے میں ہو جیسا کہ حدیث ہے

إذا أقيمت الصلاة، فلا صلاة إلا المكتوبة.( رواہ مسلم)

اب جیسے ہی نماز کے لیے اقامت کہی جائے گی تو نماز ختم کردی جائے گی، ہاں البتہ امام ابن باز رحمہ اللہ نے یہ کہا ہے کہ اگر بندہ رکوع میں ہو یا سجدے کی حالت میں ہو تو اس کو چاہیے کہ وہ اپنی نماز کو مکمل کرے اور ان کے علاوہ کسی نے یہ بات کی ہویہ میرے علم میں تو نہیں ہے۔

فضیلۃ الباحث سمیر بن سیف اللہ حفظہ اللہ