سوال (1288)

کیا جو روزے رمضان المبارک میں رہ گئے ہیں ، وہ عید کے دوسرے اور تیسرے دن رکھ سکتے ہیں؟

جواب

عید کا ایک ہی دن ہوتا ہے دوسرے دن سے شوال اور فرضی روزوں کی قضاء دی جا سکتی ہے۔

فضیلۃ الباحث کامران الہیٰ ظہیر حفظہ اللہ

عید الفطر یکم شوال کوہوتی ہے ، دو شوال کو قضاء روزے یا شوال کے روزے رکھے جا سکتے ہیں۔

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ