سوال (1046)

نماز جنازہ یا نماز عیدین ان کی تکبیرات اگر رہ جائیں تو ان کی ادائیگی کیا کیا طریقہ ہے ؟ ان کی قضاء یعنی بعد میں جب امام اپنا سلام پھیر دے گا ، اس کے بعد ادائیگی ہوگی یا پھر پہلے اپنی ادائیگی کرنے کے بعد شامل ہو گا ، امام کے ساتھ وضاحت فرمائیے گا ؟

جواب

عیدین کی تکبیرات اگر رہ جائیں تو کوئی حرج نہیں ہے ، کیونکہ وہ مستحب ہیں جبکہ نماز جنازہ کی تکبیرات اس کے ارکان ہیں جو واجب ہیں۔ ہر تکبیر ایک رکعت کے برابر ہے۔ وہ اگر رہ جائے تو عام نماز کے طریقے سے مکمل کی جائے۔ مثلاً اگر دوسری تکبیر رہ جائے تو تیسری کو دوسری باور کیا جائے۔ اور جو تکبیر رہ جائے وہ سلامِ امام کے بعد مکمل کی جائے۔
اگر سری نماز جنازہ پڑھائی گئی ہے تو اپنی ترتیب سے قراءت کرتے جائیں۔ جو تکبیر رہ جائے ، وہ سلام کے بعد پوری کر لیں۔
اگر جہری ہے تو امام کے مطابق پڑھیں۔ سلام کے بعد رہ گئی تکبیریں مکمل کرلیں۔
میری سمجھ میں تو یہی بات آ رہی ہے۔

فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ

تکبیرات عیدین کسی مرفوع حدیث سے ثابت نہیں ہے ، بعض صحابہ کا عمل ہے ، اگر تکبیرات عیدین رہ جائیں تو حرج نہیں ہے ، تکبیرات جنازہ رہ جائیں تو تین موقف ہیں جیسا کہ المغنی میں ابن قدامہ رحمہ اللہ نے ذکر کیا ہے ، پہلا قول کے قضائی ہو گی (یہ عام۔فقہاء کا قول ہے) دوسرا ہے کہ نہیں ہے ان کی دلیل حدیث عائشہ ہے کہ انھوں نے اللہ کے رسول سے کہا کہ اے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھ سے بعض تکبیرات آواز نہ پہنچنے کی وجہ وہ جاتی ہیں تو کیا کروں ، کہا جو مل جائے پڑھو اور جو آپ سے رہ جائے اسکی قضائی نہیں۔ یہ حدیث نہیں مل سکی،المغنی کے محقق نے بھی یہی لکھا اور اس موضوع پر ایک رسالہ ہے اس کے مؤلف نے بھی کہا کہ اس کی سند نہیں ملی ہے ۔
دوسرا ابن عمر کا عمل کہ انھوں نے قضائی نہیں دی ہے۔
تیسرا قول استحباب کا ہے کہ نہ دے تو حرج نہیں یہ حنابلہ کا قول ہے۔
پہلا قول راجح ہے دلیل اس کی۔

إذا أقيمت الصلاة فامشوا إليها وعليكم السكينة والوقار فما أدركتم فصلوا وما فاتكم فاقضوا

(بخاری اور مسند احمد کی) یہ حدیث ہے۔
جب نماز کھڑی ہو جائے تو اس کی طرف چلو اس حال میں کہ تم پر سکینت اور وقار طاری ہو۔ اور جو پا لو اسے ادا کرو جو رہ جائے اسے پورا کرو (قضائی دو)
ابن باز رحمہ اللہ مجموع الفتاوی میں کہتے ہیں اس کی کیفیت یہ ہو گی کہ جس تکبیر میں ملا وہ پہلی تکبیر ہو گی۔
یعنی اگر وہ آیا وہ امام کی تیسری تکبیر ہے تو وہ تکبیر کہہ سورہ فاتحہ پڑھے پھر تکبیر کہہ امام سلام پھیر دے گا یہ درود پڑھے اور پھر تکبیر کہہ کر دعا کرے اور پھر تکبیر کہہ کرسلام پھیرے۔
واللہ اعلم

فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ