سوال (303)

کیا فرض نماز گھر میں پڑھی جاسکتی ہے؟ اگر کوئی بندہ نیند سے دیر سے اٹھے کہ جماعت کا وقت گزر چکا ہے تو بندہ گھر میں نماز پڑھ سکتا ہے یا فرض نماز کے لیے مسجد میں جانا ضروری ہے؟

جواب:

ان شاءاللہ نماز ہو جائے گی ، گھر میں جماعت کروائیں یا اکیلے پڑھیں ، باقی مسجد میں آنے جانے کے قدم شمار ہوتے ہیں ، ان کا اجر ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ