سوال           (130)

شیخ صاحب ہمارے گاؤں میں دو لوگ کشمیر سے ہجرت کے بعد پاکستان آئے دونوں آپس میں چچا زاد بھائی ہیں ، ایک نے تو شادی کر لی اور صاحب اولاد ہیں دوسرے نے شادی نہیں کی تھی اور ان کے ملکیت میں ایک مکان تھا اب وہ وفات پا گئے ہیں ۔ اس صورتحال میں مکان کی وراثت کسے ملے گی؟

جواب

اگر اس کے رشتہ داروں میں صرف اس کا چچا زاد بھائی ہی زندہ ہے، اور کوئی نہیں تو اس کی ساری وراثت بطور عصبہ اس کے اس چچا زاد بھائی کو ملے گی۔ اور اگر اور بھی کوئی رشتہ دار ہیں بھلا وہ کشمیر یا کسی اور جگہ ہی کیوں نہ ہوں تو ان کا ذکر کریں، سب کو دیکھ کر ہی وراثت کی تقسیم کی بات کی جا سکتی ہے۔

فضیلۃ العالم خضر حیات حفظہ اللہ