سوال (1055)

اس دفعہ فطرانہ کتنے روپے گندم کے اعتبار سے ہے؟

جواب

2کلو اور 40 گرام ہیں ۔

فضیلۃ الباحث عبد الخالق سیف حفظہ اللہ

کچھ علماء کے نزدیک ایک صاع کا 2 کلو 40 گرام وزن بنتا ہے۔ لیکن کچھ علماء کے نزدیک گندم کا وزن ایک صاع ( چار مد) کے حساب سے 2100 سے 2500 گرام کے درمیان درمیان بنتا ہے۔
اس وزن کے اختلاف کے ساتھ ساتھ اسکی قیمت میں بھی علماء کا اختلاف ہے۔ کچھ علماء کے نزدیک اسکی قیمت300 بنتی ہے اور کچھ کے نزدیک 335 سے 350 تک بنتی ہے۔ ان میں سے کسی کے اعتبار سے بھی ادا کردیا جائے اس میں کوئی حرج نہیں، ان شاءاللہ فطرانہ ادا ہوجائے گا۔

فضیلۃ الباحث اسداللہ بھمبھوی حفظہ اللہ