سوال (2437)
بغیر گارنٹی کے چیز کی قیمت 100 روپے اور اگر گارنٹی چاہیے تو 120 روپے کی ہے ؟ کیا یہ جائز ہے؟
جواب
کوئی حرج نہیں، اس لیے کہ دوسری قیمت اضافی وصف کی وجہ سے ہے۔ واللہ اعلم بالصواب
فضیلۃ الباحث حافظ علی اکبر حفظہ اللہ
سائل:
ایک بیع پر دوسری بیع پھر کیا ہوگی؟ علماء نے تو واضح کہا ہے کہ بیع سے پہلے ہی سیل کرنے والے کی ایک قیمت مقرر ہونی چاہیے۔
جواب:
اس لحاظ سے تو Asking price اور ہوتی ہے اور سیل پرائس مختلف، ان کو بھی جائز نہیں ہونا چاہیے۔
لہٰذا “بیعتین فی بیعة”
والی حدیث کا مفہوم نقد اور ادھار میں کسی ایک بیع کو فکس کرناہے، نہ کہ دو قیمتیں مراد ہیں۔
واللہ اعلم بالصواب
فضیلۃ الباحث حافظ علی اکبر حفظہ اللہ