سوال (2442)

بندے نے غسل جنابت کیا ہے، غسل کے بعد غسل کی جگہ سے ہٹ کر پاؤں دھونا بھول گیا ہے، نماز ادا کر لی ہے، کیا یہ غسل ہو گیا ہے؟

جواب

اگر اسی جگہ ہی پاؤں دھو لیے تھے، تو نماز درست ہے اور اگر وضوء کے طور پر پاؤں دھوئے ہی نہیں تو وضوء کر کے نماز دہرائی جائے گی۔
واللہ اعلم۔

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ

اگر تو غسل کی جگہ کچی نہیں ہو جہاں پیشاب کے قطرے گرنے کے بعد پوری طرح صفائی کا اہتمام نہ ہو وہاں غسل کے بعد الگ پاؤں دھونے کا اہتمام کرنا چاہیے، لیکن جیسے ہمارے اہتمام سے واش روم بنتے ہیں، وہاں اس صورتحال کا امکان نہیں رہتا ہے۔ اس شخص کی نماز درست ہے. واللہ اعلم بالصواب

فضیلۃ الباحث حافظ علی اکبر حفظہ اللہ