سوال (3645)

ایک انسان نے برائی سے بچنے کے لیے ایک گناہ چھوڑنے کے واسطے اللّٰہ کی قسم کھاتا ہے کہ اگر میں یہ گناہ دوبارہ کروں تو دس ہزار نقد اور دس کوڑے خود کو ماروں گا، اب وہ یہ گناہ کر بیٹھا ہے۔

جواب

نذر اور قسم ایک ہی بات ہے، اگر قسم توڑ دے گا تو کفارہ دے، ورنہ قسم کو پورا کرے، یہ آئندہ کے لیے نصیحت بھی ہوجائے گی۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ