سوال (3299)
کیا حدیث ثقلین صحیح سند کے ساتھ ثابت ہے؟
جواب
حدیث ثقلین سے مراد یہ ہے کہ میں کتاب اللہ اور اپنے خاندان یعنی اہل کتاب کو چھوڑ کر جا رہا ہوں، اہل علم نے ذکر کیا ہے کہ حدیث ثقلین سے یہ مراد ہے، دوسری روایتوں میں سنت کا ذکر ہے، اہل بیت سنت سے الگ نہیں ہے، اہل بیت کی مودت و محبت اور ان کو اپنا رہنما قرار دینا اس کا انکار تو کوئی مسلم نہیں کر سکتا ہے، کتاب اللہ کے ساتھ سنت اور اہل بیت کو جوڑ کر چلنا یہ ہر مسلمان کر رہا ہے، فلحال اس پر اتفاق کرتے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ