سوال (160)

سیدنا ابو سعید الخدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

“وَيْحَ عَمَّارٍ تَقْتُلُهُ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ، ‏‏‏‏‏‏يَدْعُوهُمْ إِلَى الْجَنَّةِ وَيَدْعُونَهُ إِلَى النَّارِ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ يَقُولُ عَمَّارٌ:‏‏‏‏ أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الْفِتَنِ”. [صحيح البخاري: 447]

’افسوس! عمار کو ایک باغی جماعت قتل کرے گی۔ جسے عمار جنت کی دعوت دیں گے اور وہ جماعت عمار کوجہنم کی دعوت دے رہی ہوگی۔ ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ عمار رضی اللہ عنہ فرماتے تھے کہ میں فتنوں سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں‘۔
اس حدیث کے متعلق علماء کے جوابات ویڈیوز یا تحریری شکل میں رہنمائی فرمائیں ؟

جواب:

حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ کی کتاب “خلافت و ملوکیت کی تاریخی و شرعی حیثیت” اس میں کافی گفتگو موجود ہے ۔ اسی طرح مفتی عتیق الرحمن علوی صاحب نے جو انجینئر مرزا کے ریسرچ پیپر کی تردید میں کتاب لکھی ہے اس کے اندر بھی اس کی تفصیل موجود ہے۔
یوٹیوب پر دیکھنے کے لیے درج ذیل لنک وزٹ کریں۔

YouTube player

فضیلۃ الشیخ حافظ خضر حیات حفظہ اللہ