سوال (2479)

کیا ہائیر تعلیم کے لیے بیرون ممالک بندہ جا سکتا ہے؟

جواب

یہ یاد رکھیں کہ اعلی تعلیم قرآن مجید کی تعلیم ہے، آج کل ہمارے ہاں سوچ و فکر تبدیل ہوگئی ہے، ہم یہ کہتے ہیں کہ کوئی اسلامی ملک ہے، وہاں کوئی خاص فن ہے، جو علم نافع کے زمرے میں آتا ہے تو پھر آپ جا سکتے ہیں، کوئی حرج نہیں ہے، بس یہ کوشش ہو کہ بلاد کفر کی طرف سفر نہ کریں، یہاں بھی سب کچھ حاصل ہو سکتا ہے، اسلامی ممالک میں بھی سب کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے، پس اپنے ایمان کا خیال رکھیں، اس کو داؤ پر نہ لگائیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ