سوال (1102)

جو لوگ حج کے دوران نمازوں کو جمع نہیں کرتے ہیں ، حالانکہ بعض جگہ نمازوں کو جمع کرنا لازم قرار پاتا ہے ، تو ان کے لیے کیا حکم ہے ؟ فدیہ ، دم یا کچھ بھی نہیں ہے ؟

جواب

حج میں نمازیں جمع کرنا سنت مؤکدہ ہے، اور اس پر اجماع ہے، جیسا کہ ابن رشد رحمہ اللہ نے لکھا ہے ۔[بداية المجتهد: 1/170]
اگر کوئی شخص نمازیں جمع نہیں کرتا، تو وہ مخالف السنۃ تو ضرور ہوگا، لیکن اس پر کوئی فدیہ یا دم وغیرہ نہیں ہوگا ، کیونکہ فدیہ یا دم واجب کے ترک پر ہے، سنت کے ترک پر نہیں ہے ۔
والله تعالى أعلم بالصواب وأتم علمه

فضیلۃ العالم عبد الخالق سیف حفظہ اللہ

شیخ ایسا جان بوجھ کر کرنے والے کی جسارت ہی ہے کہ ایسا کرجائے ورنہ بھول جانے والا تو اللہ سے معافی ہی طلب کرے ان شاءاللہ وہ اللہ معاف کرے گا ، البتہ دم کا کوئی ذکر نہیں ہے ۔واللہ اعلم

فضیلۃ الباحث نعمان خلیق حفظہ اللہ