سوال (1231)

حالت اعتکاف میں موبائل چلانا کیسا ہے؟

جواب

’موبائل چلانا’ ایک مبہم بات ہے۔ اس میں کئی ایک کام آ جاتے ہیں، کچھ ایسے ہیں جو اعتکاف کے منافی ہیں، جیسا کہ غیر ضروری باتیں، رابطے، تعلقات، سوشل میڈیائی مصروفیات، کچھ ایسے ہیں، جو اعتکاف کے خلاف نہیں، جیسا کہ موبائل سے قرآن کریم و حدیث وغیرہ پڑھنا یا تلاوت سننا یا کسی ضروری کام کے لیے گھر والوں سے رابطہ کرنا۔
بہر صورت اس میں تو کوئی شبہ نہیں کہ موبائل جیسے ذرائع تواصل سے حتی الامکان دور رہنا، اعتکاف کی روح اور مقصد کے حصول میں ممد و معاون ہے۔ ورنہ نہ چاہتے ہوئے بھی انسان کئی ایک غیر ضروری مصروفیات میں مبتلا ہو جاتا ہے۔

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ