سوال (2482)
ایک خطیب نے خطبہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ہے، جو کہ صحیح البخاری اور صحیح مسلم میں ہے کہ حقدار کو بھی دو، ناحق دار کو بھی حق دو، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ حقدار کو دینا تو سمجھ میں آگیا ہے، لیکن ناحق دار کو دینا سمجھ میں نہیں آیا ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس لیے کہ جو آپ کو نا حق مل رہا ہے، وہ بند نہ ہوجائے۔
کیا صحیح البخاری و صحیح مسلم میں ایسی کوئی حدیث ہے؟
جواب
ایسی کوئی بھی حدیث نہیں ہے۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
“مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا، فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّار”
[صحيح البخاري : 1291]
«جو شخص بھی جان بوجھ کر میرے اوپر جھوٹ بولے وہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لے»
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ