سوال (1253)

میرا محلے دار دوست ایم فل اسلامیات کررہا ہے وہ مجھے کہہ رہا تھا میں گوگل سرچ انجن پہ جاتا ہوں تو مجھے احناف اور شیعت کے فتاویٰ دیگر لٹریچر مل جاتا ہے مگر اہل حدیث حضرات کا کچھ نہیں ملتا، مجھے کوئی ویب سائٹ بتائیں کہ کسی بھی مسئلے بارے مجھے علمائے اہل حدیث کا موقف مل جائے۔ اس بارے آپ ہی کچھ بتادیں تاکہ اسکی پریشانی کا حل ہوسکے۔

جواب

اس حوالے سے کئی ایک ویب سائٹس ہیں، لیکن تین ویب سائٹس بالخصوص ذہن میں رکھیں:
1۔العلماء ویب سائٹ:
لنک:
www.alulama.org
اس ویب سائٹ کے فتاوی سیکشن میں لجنۃ العلماء للإفتاء کے تحت کبار اہل حدیث مشایخ کرام کے فتاوی پیش کیے جاتے ہیں۔
اس کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں آپ کو فتوی یونیکوڈ کے ساتھ ساتھ باقاعدہ لیٹرپیڈ کی شکل میں بھی دستیاب ہوتا ہے۔
2۔اردو فتوی ویب سائٹ:
https://urdufatwa.com/
محدث فتوی کی یہ ویب سائٹ قدیم و جدید اہل حدیث فتاوی کا خزینہ ہے۔
3۔ اسلام سؤال و جواب:
تیسرے نمبر پر آپ الاسلام سؤال و جواب نامی ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں، جس میں سلفی منہج کے مطابق شرعی مسائل کے متعلق رہنمائی کی جاتی ہے۔ لنک درج ذیل ہے:
https://islamqa.info/
اس ويب سائٹ کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں ایک ہی سوال و جواب دنیا کی کئی ایک زبانوں میں مل جاتا ہے۔

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ