سوال (1240)

ہمارے ہاں معتکفین کو چاند نظر آنے پر مسجد سے اٹھانے کا جو طریقہ رائج ہے ، دعا کا اہتمام کرنا، مٹھائی بانٹنا، اور لوگوں کا گلے ملنا وغیرہ اس کی بھی کوئی دلیل یا اثر ملتا ہے؟

جواب

ایسا کرنا سنت سے ثابت نہیں ہے ، لہذا اس سے بچا جائے ۔

فضیلۃ العالم عبد الخالق سیف حفظہ اللہ

سنت سے ثابت نہیں ہے ، اگر ایسا ہوتا تو ذکر آتا ایسا کرنا سلف صالحین سے بھی ثابت نہیں ہے ، کچھ ایسا ہوتا تو منقول ہوتا ، لوگوں نے باقاعدہ دو رکعات شکرانے کے پڑھنے شروع کردیے ہیں ، اعتکاف ختم کرے تو دو رکعت پڑھ کر جائے ، بہرکیف یہ جائز نہیں ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ