سوال (2208)
ایک دوکان دار اپنی دکان پر بچوں کے کھیلنے والے جعلی نوٹ رکھتا ہے اور ان کو اصلی دس روپے میں دو جعلی دس کے نوٹ دیتا ہے، کیا اس کا یہ کاروبار جائز ہے؟
جواب
یاد رہے کہ دکاندار جعلی نوٹ دس کا یا بیس کا دے، لہذا اس میں کوئی حرج نہیں ہے، اس لیے کہ جو جعلی نوٹ بچے لیتے ہیں، وہ بطور کھلونا لیتے ہیں، یہ کھلونا ہی ہے، اس پر باقاعدہ جعلی نوٹ، عید مبارک اور پاکستان زندہ آباد جیسے جملے لکھے ہوتے ہیں، اس لیے وہ کھلونا ہے، کھلونا بیچنا جائز ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ