سوال (2435)
ایک ڈنڈے سے کتے کو مارا ہے اور وہ ڈنڈا استعمال میں ہے، کیا اس ڈنڈے کو دھو کر استعمال کر سکتے ہیں؟
جواب
جس ڈنڈے سے کتے کو مارا ہے، اس ڈنڈے کو آپ ویسے بھی استعمال کر سکتے ہیں، دھونے کے بعد بھی استعمال کر سکتے ہیں، کتے کی نجاست کے بارے میں اختلاف ہے کہ یہ نجاست سے مراد ظاہری ہے یا معنوی ہے، ہمارے نزدیک کتے کی نجاست معنوی ہے، ظاہری نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ