سوال (854)

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جو شخص جمعہ کے دن سورۃ کہف پڑھے گا اس کے لیے ایک جمعہ سے دوسرے جمعہ کے درمیان ایک نور چمکتا ہوگا۔
[مستدرک : 3392 من ابي سعيد رضی اللہ عنہ]
کیا یہ حدیث صحیح ہے؟

جواب

یہ سیدنا ابو سعید الخدری رضی اللہ عنہ سے موقوفا ثابت ہے ۔

فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ

مرفوعا صحیح نہیں موقوفا صحیح ہے سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے اور جمعہ کی تخصیص یا جمعہ کی رات کی تخصیص شاذ ہے. کسی بھی دن پڑھی جا سکتی ہے۔

فضیلۃ الباحث واجد اقبال حفظہ اللہ