چائے کے حوالے سے ہمارے ہاں مختلف آراء پائی جاتی ہے بیشتر تو یہی ہیں کہ چائے صحت کے لیے نقصان دہ ہے خصوصا سیاہ چائے بارے ایسی باتیں معروف ہیں ۔  سیاہ چائے پینے کے شوقین لوگوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ سیاہ چائے پینے سے آپ لمبی عمر پاسکتے ہیں۔

طبی ادارے اینالز آف انٹرنل میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ روزانہ دو یا دو سے زائد کپ سیاہ چائے (بلیک ٹی) پینے سے انسان صحت مند رہتا ہے اور لمبی عمر پا سکتا ہے۔

امریکی ادارے سی این این کے مطابق اس تحقیق میں 40 سے 69 سال کی عمر کے تقریباً 5 لاکھ مرد اور خواتین کا جائزہ لیا گیا اور رپورٹ مرتب کی گئی ۔

یہ تحقیق برطانیہ سے ہے اس لیے کئی برطانوی شہری باقاعدگی سے سیاہ چائے پینے کو ترجیح دیتے ہیں، جبکہ کچھ لوگ دن میں 10 کپ چائے پینا بھی پسند کرتے ہیں۔

پاکستان کے شہریوں کے لیے اچھی خبر بھی ہے اور یہاں بھی سیاہ چائے ہی زیادہ پی جاتی ہے اگرچہ ہمارے ہاں اس میں دودھ کی آمیزش کی جاتی ہے، یہ چائے بھی صحت کے لیے مفید ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اینالز آف انٹرنل میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ روزانہ دو یا دو سے زائد کپ سیاہ چائے (بلیک ٹی) پینے سے انسان صحت مند رہتا ہے اور لمبی عمر پا  سکتا ہے۔

گرین ٹی یعنی سبز چائے کی افادیت تو مسلمہ ہے لیکن بہت سے لوگ مختلف طریقوں سے چائے بناتے ہیں، اگر آپ سیاہ چائے نہیں پینا چاہتے تو فکر نہ کریں تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ دودھ اور چینی والی چائے صحت کے لیے نقصان دہ نہیں ہے، لیکن شرط یہ ہے کہ اس میں چینی کی مقدار زیادہ نہ ہو اور یہ بات بھی آپ کے علم ہے کہ چینی کا زیادہ  استعمال صحت کے لیے اچھا نہیں ہے ۔