سوال 7536
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
خلفان کا معنی نیک جانشین اور پیچھے آنے والا ہے۔
لفظی معنی: جانشین، پیروکار یا وہ جو کسی کے بعد آئے۔
اعراب اور فرق:
اگر اسے خلفان (خا اور لام پر زبر) پڑھا جائے تو اس کا معنی نیک جانشین” ہے اور یہ نام رکھنا درست و جائز ہے۔
اگر ایسے خلفان (لام ساکن) پڑھا جائے تو اس کا معنی بُرا جانشین بنتا ہے، اس تلفظ کے ساتھ نام رکھنا درست نہیں۔
شیخ محترم راہ نمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ خیرا
جواب
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جی یہ نام عربوں کے ہاں پایا جاتا ہے. اور اس کا درست معنی و توجیہ وہی ہو سکتی ہے، جو ذکر کی گئی ہے. واللہ اعلم.
فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ




