سوال (3642)

خواب کی تعبیر جاننی ہے.

جنس: لڑکا
عمر: 20 تقریبا
کنوارہ
پچھلے جمعہ کی رات خواب میں سانپ کو دیکھا تو ساتھ ایک دوست تھا جس کا نام ولید ہے تو ہم دونوں نے مل کر اس سانپ کو مار دیا۔ اور اب دوبارہ مجھے جمعہ کی رات کو خواب آیا ہے اور میں نے اپنے دوست ولید سے کہا ہم نے جس سانپ کو مارا تھا وہ پھر آ گیا ہے تو دوست اپنے گھر چلا گیا اور اکیلا اس سانپ کو مارنے کی کوشش کرنے لگا تو سانپ دودھ کی شکل میں بہتا ہوا نالی میں پہنچ گیا تو اس نے اپنی اصل شکل اختیار کر لی اور جب میں نے اسے مارا تو وہ انسانی شکل اختیار کر گیا اس کا نچلا حصہ سانپ والا تھا اور منہ کی طرف سے انسانی شکل اختیار کر لی اور جب پوری شکل سانپ کی اختیار کرتا تو اس کا رنگ بہت سفید ہوتا اور اس کی کھوپڑی بہت چمکتی۔

جواب

کچھ قریبی لوگ جادو وغیرہ کے ذریعہ نقصان پہنچانے کی کوشش میں ہیں، لیکن اللہ ان کے شر سے بچا لے گا، اور مرض کے اثرات سے شفاء دے گا۔
ان شاءاللہ

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ

یہ کوئی گناہ ہے جو توبہ کے بعد دوبارہ ہو جاتا ہے۔

فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ