سوال (156)

ایک خاتون عدالت کے ذریعہ خلع لیتی ہے، اب عدالت نے آج فیصلہ سنا دیا ہے اور میونسپل و دیگر کاغذی کاروائی میں قریب ایک ہفتہ یا دس دن لگ جاتے ہیں ،ا ب یہ خاتون اپنی عدت کا آغاز عدالت کے فیصلہ کے روز سے کرے گی یا جب کاغذی کاروائی مکمل ہوجائے اس وقت سے کرے گی ؟

جواب:

عدالت فیصلہ سنانے کے بعد پیپر بنا کر دستخط کرکے دیتی ہے ، عدالت نے جس دن خلع کا فیصلہ سنادیا ، اس دن سے عدت شروع ہوگئی ہے ، اگر وہ عورت حاملہ نہ ہو تو اس کی عدت ایک حیض ہے ، باقی کاغذی کاروائی الگ بات ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ