سوال (1032)

خطبہ جمعہ میں لاٹھی پکڑ کر خطبہ دینا کیسا ہے؟

جواب

اس میں اختلاف ہے ، عام فقہاء کے ہاں جائز اور مستحب ہے ، دلیل حدیث ابی داؤد ہے جس کی صحت و ضعف میں اختلاف ہے ، حافظ ابن کثیر نے اس کی سند کو لیس اسنادہ بالقوی کہا ہے ، دوسرا قول کراہت کا ہے کہ حنفیہ کا قول ہے اگرچہ بعض حنفیہ نے اس کی مخالفت کی ہے۔باقی تلوار اور اس طرح سے دیگر اشیاء پر ٹیک کے حوالے سے ابن القیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ کچھ ثابت نہیں۔
قوس یا عصا وغیرہ پر لگاتے تھے۔ بہرحال صحت حدیث میں اختلاف ہے۔

فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ