سوال (1181)

كيا بيٹے كے عقيقہ ميں دو بكروں كى بجائے ایک بچھڑا ذبح كرنا ممكن ہے ؟ اور کیا عقیقہ میں قربانی کی طرح گائے یا بچھڑا میں حصہ کیا جا سکتے ہیں ؟

جواب

اولی اور افضل اور صدیقہ کائنات کے فتوے کے مطابق چھوٹے جانور کیے جائیں ، لڑکے کے لیے دو ، لڑکی کے لیے ایک جانور کرنا چاہیے ، بڑے جانور کیساتھ عقیقہ کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

لڑکے کے عقیقے میں بھی ایک جانور ذبح کیا جا سکتا ہے لیکن چھوٹا جانور ہی ذبح کرنا ہے بڑا نہیں اور بڑے جانور میں عقیقے کے حصے کرنا درست نہیں ہے ۔

فضیلۃ الباحث واجد اقبال حفظہ اللہ