سوال (1071)

کسی نے ایک کروڑ میں پلاٹ خریدا لیکن اس شخص کے وہ پلاٹ نہیں تھا اور پھر اس نے کہا کہ میں آپ کو پیسے واپس کر دوں گا۔ لیکن وہ پیسے بھی ٹھیک سے واپس نہیں کر رہا بہت تھوڑے دیتا ہے اور ٹالتا رہتا ہے ، کیا اس رقم پر زکوٰۃ دینا ہوگی؟

جواب

اس کا مطلب ہے کہ پلاٹ حاصل نہیں ہوا ہے ، رقم چلی گئی ہے ، اب یہ رقم اگر ڈوب گئی ہے ، غالب گمان یہ ہے یہ رقم ابھی نہیں ملے گی ، تو پھر اس پر کوئی زکاۃ نہیں ہے ، جب تک یہ مل نہیں جاتی ہے ، جب مل جائے تو ایک سال کی زکاۃ دے دے ، اگر وہ گاہے بگاہے کچھ نہ کچھ دیتا رہتا ہے ، آپ کے پاس رکھے رکھے سال گزر جاتا ہے ، اگر چاندی کے ساڑھے باون تولے کی رقم کے برابر ہے تو پھر آپ اس پر زکاۃ دیں گے ، یہ اس وقت ہے جب تھوڑا مل رہا ہے یا ملنے کا چانس ہے ، اگر ڈوب گیا ہے تو اس پر زکاۃ نہیں ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ