سوال (2506)
کیا نماز میں تھوڑی بہت حرکت جائز ہے؟ جیسا کہ آگے یا پیچھے، دائیں یا بائیں ہوکر پنکھا وغیرہ کھول سکتے ہیں؟
جواب
بوقت ضرورت جب محسوس ہو کہ پنکھا زیادہ شور کر رہاہے، اس سے نماز خراب ہو رہی ہے یا پنکھا گر رہا ہے یا کسی حادثے کے رونمائی کا خطرہ ہے، اس وقت بندہ دو چارقدم دائیں یا بائیں، آگے یا پیچھے قبلہ رخ رکھتے ہوئے ہاتھ بڑھا کر پنکھا بند کر سکتا ہے، اگر ایسا ممکن نہ ہو حادثے کا خطرہ ہو تو نماز توڑ سکتا ہے، مسئلے کو حل کرنے کے بعد دوبارہ ازسر نو نماز شروع سے پڑھے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ