سوال 7195

بیوی نے ایک پرچے پر یہ الفاظ لکھے کہ “میں فلاں بنت فلاں اپنی مرضی سے آپ سے خلع چاہتی ہوں
میرا آپ سے حق مہر کا کوئی مطالبہ نہیں ہے”
پھر اسی پرچے پر شوہر نے یہ لکھ دیا
“میں فلاں بن فلاں آپ کو خلع دیتا ہوں، آپ کا مہر کا کوئی مطالبہ نہیں ہے میری طرف سے”
دونوں کے دستخط ہو گئے گواہوں کے دستخط ہو گئے۔۔
سوال یہ ہے کہ کیا طلاق\خلع ہو گئی ہے۔

جواب

جی خلع واقع ہوگئی۔ یعنی شوہر نے حق مہر دیا ہی نہیں تھا جو عورت واپس کرتی۔
ویسے خلع میں عورت مہر واپس کرتی ہے ، حق مہر مؤجل ہو اور اسکی ادائیگی سے پہلے خلع ہو جائے تو بس خلع نافذ ہوگئی۔
واللہ اعلم

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ