سوال 7199
کھانے کے بعد کلی کرنے کی فضیلت میں کوئی حدیث ہے تو بیان فرما دیں۔
جواب
کھانے کے بعد کلی کرنے کی کوئی فضیلت نہیں ہے، باقی جس میں چکناہٹ ہے، اس کے بعد کلی کرنا مستحب ہے، واجب کے درجے میں نہیں ہے، استحباب کے درجے میں ہے، جیسا کہ صحیح مسلم وغیرہ میں آیا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




