سوال 7196
عقیقے میں مخنث بکرا ذبح کرنا کیسا ہے؟
جواب
عقیقہ میں مخنث بکرا ذبح کرنا جائز ہے ، ممانعت کی کوئی دلیل نہیں۔
اسے نر میں شامل کریں یا مادہ میں ہر دو صورت میں جائز ہے اور اس کا گوشت بھی حلال ہے ، کسی قسم کی کوئی کراہت نہیں۔
البتہ عیوب سے پاک صاف ہونا چاہئیے کیونکہ یہ اللہ کی راہ میں ہے۔
اور لوگوں کا اسے مقدس سمجھنا یا غیر اللہ کے نام پر قربان کردینا بالکل جائز نہیں۔
واللہ اعلم
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ




