سوال (1191)
کیا روزہ میں خواب کی حالت میں احتلام سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
جواب
احتلام کا روزے پر کوئی اثر نہیں ہوتا ہے۔
سلیمان بن یسار سے روایت ہے کہ انھوں نے حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے اس آدمی کے بارے میں پوچھا جو جنابت کی حالت میں صبح کرتا ہے، کیا وہ روزہ رکھے؟
قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «يُصْبِحُ جُنُبًا مِنْ غَيْرِ احْتِلَامٍ، ثُمَّ يَصُومُ»
انھوں نے جواب دیا: رسول اللہ ﷺ احتلام کے بغیر، حالت جنابت میں صبح کرتے تھے، پھر آپ روزہ ( جاری ) رکھتے۔
فضیلۃ الباحث واجد اقبال حفظہ اللہ