سوال (395)

کیا گھر میں اذان دی جاسکتی ہے؟ کہتے ہیں اس سے برکت اور فائدہ ہوتا ہے؟

جواب

گھر میں اذان دی جا سکتی ہے ، لیکن یہ دیکھنا چاہیے کہ آیا آپ کے اس عمل کو معاشرہ قبول کرے گا یا آپ کے اس عمل کی بنا پر فتنہ ہوگا ، کیونکہ ہر ہر گھر سے اذان دینا ثابت نہیں ہے ، ایک آدھ مثال ملتی ہے کہ جماعت نکل گئی تو اذان دے کر دوبارہ جماعت کروا لی ، لیکن اس کو اس طرح رواج دینا کہ ہر گھر سے اذان کی آواز آ رہی ہے ، یا پھر ایک گھر سے اذان کی آواز آ رہی ہے پھر وہ باعث فتنہ بن جائے گا کہ یہ تو مسجد نہیں ہے ، باقی اس قدر آہستہ آواز سے دے لیں جو چار دیواری تک محدود رہے تو ٹھیک ہے ۔ ان شاءاللہ

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ