سوال (1057)

اِنَّ رَبَّکُمُ اللّهُ الَّذِیۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ فِیۡ سِتّتةِ اَیَّامٍ ثُمَّ اسۡتَوٰی عَلَی الۡعَرۡشِ یُدَبِّرُ الۡاَمۡرَ ؕ مَا مِنۡ شَفِیۡعٍ اِلَّا مِنۡۢ بَعۡدِ اِذۡنه ؕ ذٰلِکُمُ اللّهُ رَبُّکُمۡ فَاعۡبُدُوۡہُ ؕ اَفَلَا تَذَکَّرُوۡنَ [سورة يونس : 03]

کیا یہ آیت جس گھر میں پڑھی جائے ، وہاں سے جنات بھاگ جاتے ہیں ؟

جواب

دیکھیں اگر ہم حدیث مبارکہ کو دیکھیں تو آیت الکرسی ہے ، معوذات ہیں ، سورۃ البقرہ ہے ، سورہ آل عمران ہے ، صراحتاً یا اشارتاً کچھ اس طرح کی باتیں مل جاتی ہیں ، سحر ، جادو اور جنات کے لیے یہ کارآمد ہیں ، باقی اگر کسی کا تجربہ سورہ یونس سےہے تو سورہ یونس بھی کلام اللہ ہے اور کلام اللہ سے علاج جائز ہے ، اور کوئی تجربہ کرنا چاہتا ہے تو کر لے ۔ کلام اللہ سے علاج کی کوئی ممانعت نہیں ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ