سوال (1287)

ایک آدمی نے جمعہ کا خطبہ دیا ہے ، دوسرے آدمی نے نماز پڑھائی ہے کیا یہ عمل درست ہے ؟

جواب

بلا ضرورت تو ایسا نہیں کرنا چاہیے ، لیکن ایسا ہوگیا ہے تو نماز ہوگئی ہے ، فتویٰ کوئی نہیں ہے ، عمومی ادلہ کا تقاضا یہ ہے کہ مستقل امام جو خطیب ہے ، وہ اس چیز کا ذمے دار ہے ، وہ اپنی نیابت کسی کو بھی دے سکتا ہے ، اس کو لوگوں کے درمیان بڑا عجیب سمجھا جاتا ہے ، لیکن اس میں کوئی حرج نہیں ہے ، خطیب کو نیابت دینے کا اختیار حاصل ہے ، البتہ یہ ہے کہ اس کو بہت زیادہ رواج نہیں دینا چاہیے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ