سوال (1241)

محترم ہمارے گاؤں میں دو مساجد میں اعتکافی حضرات ہیں مگر جمعہ ایک مسجد میں ہوتا ہے تو ایک مولوی صاحب کہتے ہیں کہ جس مسجد میں جمعہ نہیں ہوتا وہ اعتکافی دوسری مسجد میں جمعہ پڑھنے جا سکتے ہیں ، مگر دوسرے مولوی صاحب کہتے ہیں کہ یہ کوئی ایسی ضرورت نہیں جس کہ بغیر گزارا نہیں اس لیے اس مسجد والے بس ظہر کی نماز ادا کریں گے ، ورنہ ان کا اعتکاف ٹوٹ جائے گا ؟

جواب

اعتکاف ہر مسجد میں ہوسکتا ہے، جس مسجد میں جمعہ ہوتا ہے ، اس میں بھی اور جس میں جمعہ نہیں ہوتا اس میں بھی، لیکن افضل بات یہ ہے کہ اعتکاف اس مسجد میں ہو جس میں جمعہ کا اہتمام ہوتا ہے تاکہ جمعہ کے لیے مسجد سے باہر نکلنے کی ضرورت پیش نہ آئے، لیکن اگر اعتکاف اس مسجد میں ہو جس میں جمعہ نہیں ہوتا تو پھر جمعہ کے لیے دوسری مسجد جانا ضروری ہے، پھر دوبارہ معتکف (اعتکاف بیٹھنے) اپنی اعتکاف والی جگہ پر واپس آجائے ۔

فضیلۃ العالم عبد الخالق سیف حفظہ اللہ

ایسی مسجد میں اعتکاف بھی درست ہے اور صحابہ کے فتاوی اس پر موجود ہیں کہ وہ دوسری مسجد جمعہ میں حاضری دیں ۔

فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ