سوال           (292)

کیا عورت کی میت کو غیر محرم کندھا دے سکتا ہے ؟ شیخ یہ بھی بتائیں کہ عورت کو قبر میں اتارنے کے لیے محرم لازمی ہے اگر محرم نہ ہو تو دوسرا بندہ اتار سکتا ہے ؟

جواب

    کندھا دینے اور قبر میں اتارنے کے لیے دین اسلام نے محرم اور غیر محرم کی کوئی شرط نہیں بتائی ہے ، اور کوئی بحث بھی اس کے اوپر نہیں کی ہے ، اگر آپ محارم ہیں تو ان کو مقدم کردیں لیکن یہ لازمی شرط یا ارکان میں سے نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ