سوال (1116)

کیا وتر میں قنوت وتر پڑھنا ضروری ہے ، اگر نہیں پڑھیں گے تو وتر کا کیا حکم ہے ؟

جواب

وتر کی دعا احیاناً ہے ، لہذا وتر بغیر دعا اور قنوت کے بھی ہوجاتا ہے ، اس پر علماء کا اتفاق ہے ، دلائل صراحتاً نہیں ملتے ہیں کی بہت زیادہ اہتمام کیا گیا ہے ، تو استحبابی طور پہ دعا ہے ، اس کو قصداً بھی ترک کردیا جائے گاتو بھی وتر میں کوئی اثر نہیں پڑتا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ