سوال (1129)

اگر کوئی ساتویں دن عقیقہ نہیں کر سکا تو اس کو کیا کرنا چاہیے ، تو کیا اب بعد میں وہ جانور عقیقے کی نیت سے ذبح کر سکتا ہے ؟

جواب

پہلی بات عقیقہ فرض نہیں ہے لیکن بغیر مجبوری کے اسے نہیں چھوڑنا چاہیے سنت مؤکدہ ہے اور اگر اس کا وقت فوت ہو گیا ہے تو بعد میں یہ عام صدقے کی طرح ہے ، جن بچوں کا عقیقہ کا نہیں ہوا تھا نبی علیہ السلام نے ان کے والدین کو حکم نہیں دیا کہ بعد میں ان کا عقیقہ کریں۔

فضیلۃ الباحث واجد اقبال حفظہ اللہ