سوال (1073)

اگر کوئی شخص صاحب نصاب ہوگیا ہے تو سال کے بعد زکاۃ اس وقت موجود رقم پر واجب ہوگی ، چاہے اس میں کچھ رقم دو چار مہینے پہلے آئی ہو ، یا پھر جب صاحب نصاب ہوگیا تو جو اس وقت رقم تھی اس پر زکاۃ ادا کریں گے ، جو رقم دو چار مہینے پہلے آئی ہے اس کا سال گزرنے دیں گے ، اس حوالے سے رہنمائی فرمائیں۔

جواب

اگر بغیر کسی تفصیل کے جواب دیا جائے تو سادہ سا جواب یہ ہوگا کہ وہ ایک مرتبہ ٹوٹل رقم زکاۃ نکال دے ، پھر اس کا سال بھر کا حساب سیدھا ہو جائے گا ۔
اگر تفصیل میں جانا چاہتے ہیں تو سال کے درمیان جو مال حاصل ہوا ہے ، پہلے جو نصاب تھا ، اس ہی کی پیدوار ہے ، یا اس ہی ذریعے آپ نے مال کو بڑھایا ہے ، پھر تو وہ اس میں شامل ہوگا اور ٹوٹل کی آپ زکاۃ دیں گے ۔
اگر وہ مال باہر سے آیا ہے ، یعنی ایک طرف نصاب کا مال تھا ، دوسری طرف یہ مال کہیں اور جگہ سے آگیا ہے ، مثلا آپ کو میراث وغیرہ مل گیا ہے ، یعنی جو پیسہ اضافہ ہوا ہے وہ الگ سے آیا ہے ، اس پیسے کا کمایا ہوا نفعہ نہیں ہے ، پھر آپ چاہیں تو اس کو الگ کر سکتے ہیں ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ