سوال (1054)

امام مسجد کا گھر آگے ہیں ، جبکہ مسجد کا صحن پیچھے ہے ، عورتیں تراویح میں امام سے آگے ہوتی ہیں ، کیا یہ درست ہے ؟

جواب

بعض علماء کہتے ہیں کہ اگر جگہ تبدیل ہو جائے تو امام سے آگے صفیں ہو جائیں تو حرج نہیں ہے ، (صحیح یہ ہے کہ یہ فتویٰ بامر مجبوری ہے) ، اصل یہی ہے کہ صفیں امام کے پیچھے ہوں اور خواتین کی صفیں مردوں کے پیچھے ہوں ۔

فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ