سوال (1156)

بعض دفعہ واش روم کے اندر وضو کرنا پڑتا ہے تو کیا بسم اللہ پڑھیں گے؟

جواب

اٹیچ باتھ روم جو ہوتا ہے ، جس میں بیت الخلاء اور نہانے کی جگہ دونوں شامل ہوتے ہیں ، اس کے لیے صحیح طریقہ یہ ہے کہ آپ جب دعا پڑھ کرجائیں ، اپنی حاجت سے فارغ ہوکے باہر آجائیں ، دوبارہ باہر بسم اللہ پڑھ کے وضوء اور غسل کے ارادے سے داخل ہوں ، یہ اولی ہے مگر اس میں تھوڑی سی تکلیف ہے ، تو لوگ تکلیف اور تکلف سے بچنا چاہتے ہیں ، دوسرا فتویٰ یہ ہے کہ جو آپ بسم اللہ پڑھ کر گئے تھے ، وہی آپ کو کفایت کرے گی ، دوسری بسم اللہ جب وضوء یا غسل کریں گے تو دل میں پڑھیں گے ، زبان سے تکلم نہیں کریں گے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

قال الاحمد و غیر ذلک من الائمة لا یثبت فی ھذا الباب شيء

فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ