سوال (1045)

زیر ناف بال مونڈنے کی کوئی مقررہ حد ہے کہ کہاں تک موڈنے چاہیے اور ان کے لیے کوئی پاؤڈر وغیرہ بھی استعمال کر سکتے ہیں یا پھر صرف لوہے کا استعمال ہی کیا جائے گا؟

جواب

اس بارے میں العانة کا لفظ روایات میں آیا ہے جس کے معنی فرج کے اردگرد کے بال ہیں۔ بعض اس میں فرج اسفل کے بال بھی شامل کرتے ہیں بالخصوص اگر بڑے ہوں ، ان کا ازالہ کسی بھی طریقے سے کیا جا سکتا ہے تاہم لوہے کا استعمال مستحب ہے۔

فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ

اس میں ران شامل نہیں ہے ۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

اس میں بعض لوگوں کی جانب سے بہت تکلف برتا جاتا ہے ، ران کے بال اور پیٹ پر اوپر تک سب بال صاف کر دیتے ہیں ، مقصود شرم گاہ کے اردگرد کے بال ہیں ، جو عموما ایک بالغ مرد کے جسم کے مخصوص حصے کے اوپر کی جانب نمودار ہوتے ہیں ، اگر نیچے کی جانب کے بال بڑھ جائیں تو صاف کر لینے چاہیے۔واللہ اعلم

فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ