سوال (426)

ایک شخص کی مغرب کی نماز فوت ہو جائے اور وہ عشاء کی جماعت کے دوران مسجد میں پہنچے تو دونوں نمازوں کی ادائیگی کا کیا طریقہ کار ہوگا ؟

جواب

اگر مسجد جاتے ہی عشاء کی نماز مل گئی ہے تو پہلے عشاء کی نیت سے عشاء ادا کرے گا ، اس کے بعد مغرب نماز ادا کرے گا ، اگر جماعت نہیں ملی ہے تو پھر ترتیب کے ساتھ پہلے مغرب پھر عشاء نماز ادا کرے ، البتہ اس میں بھی یہ بات سامنے رہے کہ مغرب کا وقت نکل چکا ہے ، اب کہیں ایسا تو نہیں ہے کہ عشاء چونکہ اس نے بعد میں پڑھنی ہے ، پتا چلا کہ عشاء کا وقت بھی ہاتھ سے نکل گیا ہے ، مغرب کی ادائیگی کی وجہ سے ، ایسا معاملہ ہوجائے تو پہلے عشاء پڑھے گا پھر مغرب نماز پڑھے گا۔ کیونکہ مغرب کی نماز قضاء ہوچکی ہے ، عشاء کا بھی ٹائم کہیں نکل نہ جائے اس لیے پہلے عشاء پڑھ لے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ