سوال (387)

میرے والد 2004 میں گھر خرید رہے تھے لیکن ان کے پاس پیسے کم تھے تو والد صاحب نے مجھے میری ذاتی کمائی میں گھر خریدنے میں تعاون کرنے کا کہا ۔ میں نے اس وقت ستر ہزار روپے کا سونا بیچ کر اپنے والد کو رقم دی تو انہوں نے گھر خرید لیا۔اس وقت سونے کا بھاؤ 7500 فی تولہ یا 8200 تھا۔
پھر والد صاحب نے مجھ سے کہا کہ اسٹامپ پیپر لیکر آؤ میں تمہیں لکھ کہ دوں کہ جب بھی یہ مکان سیل ہوگا تم پیسہ چاہو تو پیسہ اور اگر سونا چاہیے تو سونا لے لینا ۔ لیکن میں نے اس وقت یہ ضروری نہیں سمجھا ۔
اب میرے والد صاحب وفات پا گئے ہیں ۔ اور اس گھر کی وراثت ہونے لگی ہے ۔ تو اہل علم ہماری رہنمائی کریں کہ کیا میں اس گھر میں سے اپنا وہ حصہ موجود سونے کے بھاؤ کے حساب سے لے سکتا ہوں ؟

جواب

اگر آپ کو سونے کا وزن یاد ہے تو وزن کے حساب سے سونا لے لیں ، اگر وہ وزن یاد نہیں ہے اور پیسے یاد ہیں تو وہ 70000 لے لیں ، اس میں جتنے دیے تھے اتنے ہی لینگے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ