سوال (202)

کیا سب عیسائی عیسی علیہ السلام کو ابن اللہ تسلیم کرتے ہیں؟

جواب:

عیسائیوں کا یہ عقیدہ کہ وہ عیسیٰ علیہ السلام کو اللہ کا بیٹا کہتے ہیں ، یہ دنیا کی سب سے معتبر ترین کتاب قرآن کریم میں ذکر ہوا ہے، جیسا کہ ارشاد باری تعالی ہے ۔

“وَقَالَتِ الۡيَهُوۡدُ عُزَيۡرُ ۨابۡنُ اللّٰهِ وَقَالَتِ النَّصٰرَى الۡمَسِيۡحُ ابۡنُ اللّٰهِ‌ؕ ذٰ لِكَ قَوۡلُهُمۡ بِاَ فۡوَاهِهِمۡ‌ ۚ يُضَاهِئُونَ قَوۡلَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا مِنۡ قَبۡلُ‌ ؕ قَاتَلَهُمُ اللّٰهُ ‌ۚ اَنّٰى يُؤۡفَكُوۡنَ”. [سورة التوبة : 30]

’’اور یہودیوں نے کہا عزیر اللہ کا بیٹا ہے اور نصاریٰ نے کہا مسیح اللہ کا بیٹا ہے۔ یہ ان کا اپنے مونہوں کا کہنا ہے، وہ ان لوگوں کی بات کی مشابہت کر رہے ہیں جنھوں نے ان سے پہلے کفر کیا۔ اللہ انھیں مارے، کدھر بہکائے جا رہے ہیں‘‘۔

فضیلۃ الشیخ خضر حیات حفظہ اللہ