سوال (1034)

ایک خاتون کے پاس بارہ تولے سونا تھا چار سال اس نے جہالت کی وجہ سے زکاة نہیں دی ہے ، اب گزشتہ سالوں کی زکوٰۃ دینی ہو تو سارے سالوں کی زکوٰۃ دینی ہو گی یا گزشتہ ایک سال کی ؟ اس حوالے سے رہنمائی فرمائیں ۔ موجودہ ریٹ کے مطابق دینی ہوگی یا جس سال کی زکوٰۃ رہتی ہے اسی سال کے حساب سے دے گی ؟

جواب

عورتوں کی ذاتی زیورات پر زکاۃ کے حوالے سے اختلاف ہے ، علماء عرب کہتے ہیں زکاۃ نہیں ہے ، ہمارے برصغیر کے علماء کا فتویٰ ہے زکاۃ ہے۔ صحیح یہ معلوم ہوتا ہے کہ زکاۃ نہیں ہے ۔ واللہ اعلم
البتہ اگر کوئی اس کا قائل ہے تو ایسی عورت پر توبہ ہے ، جو ریٹ چل رہا ہے اس حساب سے اس سال کی زکاۃ دے دے ۔ عبادات کا خیال کیا جائے ، سب مشکلات کا حل علم شرعی کا حصول ہے۔

فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ